Thursday, February 8, 2007

نفاق کی حد

جب میں كالج میں پڑھتا تھا توآخری سال میں ایک سیمینار کلاس میں بیٹھا. یہ کلاس چین کی جدید تاریخ کے بارے میں تھی. استاد صاحب حالانکہ امریکی تھے مگر چین میں تقریبأ چالیس سال رھے اور وہ واحد امریکی تھے جن کو چین کی اشتمالی پارٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئي. ان چالیس سالوں میں سے سولہ سال قےد میں گزارے. مجرم نہ تھے مگر سیاسی وجوہات تھے. چینی صدر ماؤ زے دنگ کا یہ فلسفا تھا کہ معاشرے میں دو قسم کے یعنی طبقے ہیں ایک فرشتوں کا اور ایک شیطانوں کا. شےطانی طبقہ چھوٹا اور فرشتوں کا بڑا. مگر پر امن اور پر سکون معاشرہ بنانے کے لۓ چاہے کچھ بھی ہو شیطانی طبقے کا تردد کرنا ضروری ہے. اس بنا پر نہ جانے کتنے معصوم اور بے گناہ پیٹے گۓ، مارے گۓ. مفرد کے حقوق اس قدر محدود تھے کہ جس کو بھی “کلاس اینیمی” کا الزام لگایا بس سمجھ لو کہ اس شخص کی آزادی بلکہ زندگی ختم. ثبوت کی کیا ضرورت یہ تو معاشرے کی بہتری کے لۓ ہے.

ہمارے استاد صاحب کو کلاس اینیمی ڈھونڈھنے کی ذمہ داری دی گئي تھی. مشکوک لوگوں کا ایک فائل بنایا گیا. اس فائل میں ہر طرح کے نوٹ لکھے ہوۓ تھے کہ اس شخص نے ایک بار اپنے دوست سے حکومت کے خلاف یہ کہا یا برطانوی یا امریکی ادب میں دلچسپی ہے وغیرہ. اگر فیصلہ کیا گیا کہ یہ شخص ایک کلاس اینیمی ہے تو بس اس کو اپنی زندگی سے چھین کربتایا گیا کہ سب کے سامنے اپنے ”جرائم“ ایڈمٹ کرے نہیں تو جیل میں پھینک دینگے یا مانچوریا بھیج دینگے اور تم وہاں سالوں تک کھیتوں میں کام کروگے. آجکل چین کی اشتمالی حکومت کو امریکہ الزام لگاتا ہے کہ انسانی حقوق کو ریسپیکٹ نہیں کرتے.

نفاق کی حد ہو گئي، نہ ؟

6 comments:

Anonymous said...

meray sar mein dard ho raha hai ... koi behtar script nikalo yar.

JAG said...

koi behtar script bata dehn phir...? mere paas to sirf yeh hai...but kinda cool, na? :)

Anonymous said...

actually it's fine. hum ne size barha diya tau theek hai bilkul. cool hai, buhut. mein asal mein jealous hoon. :)

Ayesha said...

yeah, i made it to like line 5. then i had other things to do. so i know what the post is about but i don't know what it really says. i'll get to it someday ar har har...

bsc said...

Correction:
Shaitani Tabqay ka "traddud" does not fit, has different meaning. If you want to say "destruction" you may say "Qala qama"
bsc

Anonymous said...

اردو میں بلاگنگ! زبردست۔

جہاں تک فونٹ کی بات ہے تو اگر آپ اپنی سٹائل شیٹ میں نفیس ویب نسخ یا اردو نسخ ایشیاٹائپ ڈال ہیں اور وہ قارئین کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو تو پھر تحریر بہتر نظر آئے گی۔

فونٹس ڈاونلوڈ کرنے کا ربط

اردو اور کمپیوٹنگ پر کچھ معلومات

اردو سیارہ: اردو بلاگز کا مجموعہ